ابنا: سندھ حکومت نے انتہا پسند گروپ کی طرف سے ایرانی قونصل خانے پر حملے کے خدشے اور کراچی میں بارود سے بھری گاڑیوں کے داخلے کی اطلاع پر پولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنیوالے اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، صوبائی محکمہ داخلہ کو وفاقی وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے 2علیحدہ علیحدہ خفیہ رپورٹ بھیجی گئی ہیں، جس میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کو بعض انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت مختلف انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کراچی میں ایرانی قونصل خانے اور ایرانی دفاتر پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے، مراسلے میں پولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کاحکم دیا گیا ہے، جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسس منیجمنٹ سیل کی طرف سے بھیجے گئے خفیہ مراسلے بتایا گیا کہ بعض ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم انتہا پسند تنظیم نے ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ تیارکیا ہے اور اس مقصد کیلئے 3 خودکش بمبار عورتوں کو تیار کرلیا گیا ہے، جبکہ بارود سے بھری گاڑیاں تیار کرکے روانہ کردی گئی ہیں۔.....
/169